سوہنی دھرتی پر پاکستان کا ایک اور بیٹا قربان کیپٹن عبد اللہ ظفر کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے ؟

کائنات نیوز! سوہنی دھرتی پر پاکستان کا ایک اور بیٹا قربان ، جانتے ہیں کیپٹن عبد اللہ ظفر کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے ؟ ۔۔۔جنوبی وزیرستان سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے

شکئی میں نائٹ پٹرولنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہیدہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!