پنجاب کے بیشتر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں جانیں

لاہور(کانئات نئوز) پنجاب کے مختلف شہروں کے بیشتر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، سکولوں کے سربراہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگے، عدم توجہی کے باعث کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے خدشات منڈلانے لگے۔ پنجاب کے بیشتر شہروں میں سکول تو کھول دیئے گئے لیکن حفاظتی اقدامات کے تمام دعوے ہوا ہو گئے۔

لاہور شہر کے اکثر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی زوروں پر رہی، سکول کے اندر اساتذہ اور طلبہ نے ماسک پہننا چھوڑ دیا، سماجی فاصلے بھی نہ رہے۔سکولوں میں سماجی فاصلے کےلیے لگائے گئے نشانات بھی غائب ہیں۔ سکول کے سربراہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگے، بالخصوص چھٹی کے اوقات میں حفاظتی اقدامات نظر ہی نہیں آتے۔

پی سی بی نے اربوں کمائے، ہم نے اربوں روپے کا نقصان اٹھایا، پی ایس ایل فرنچائززنے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!