کاروبا ر میں ترقی اور انتہائی شاندار عہدہ آپ کو مل کر رہے گا ، آیت الکرسی کو ہمارے بتائے طریقے سے پڑھ لیں

کاروبا ر میں ترقی اور انتہائی شاندار عہدہ آپ کو مل کر رہے گا ، آیت الکرسی کو ہمارے بتائے طریقے سے پڑھ لیں ۔۔۔ لوگوں کی خواہش کے مطابق ہر چیز نہیں ملتی لیکن بسا اوقات آپ کو اپنا حق ہی نہیں مل رہا ہوتا جس کی وجہ سے آپ بے چین ہوتے ہیں اورپھر کام میں جی بھی نہیں لگتا۔

روزنامہ امت کے مطابق جو کوئی یہ چاہتا ہوکہ اس کے عہدہ میں ترقی ہو جائے یا ایسی صورت حال پیدا ہو گئی ہو کہ حق دار کو اس کا حق نہ مل رہا ہو یعنی جس کی ترقی ہونے کا حق ہے اس کی ترقی نہ ہو رہی ہو اور کسی اور سفارشی شخص کی ترقی ہو رہی ہو جبکہ وہ اس سے جونیئر ہو تو ایسی صورت میں جو شخص حق پر ہے اس کو چاہیے کہ وہ رات کو نماز عشاءکی ادائیگی کے بعد ایک سو مرتبہ آیت الکرسی پڑھے۔ ایک سو مرتبہ استغفار پڑھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو چالیس یوم کے اندر اندر مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی، ناغہ نہ کرے۔ بلاناغہ اس عمل کو جاری رکھے۔ رپورٹ کے مطابق جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کی اولاد نیک اور صالح پیدا ہو ، اس کے لئے باعث فخر ہو، اسے چاہیے کہ جب اس کی بیوی کو حمل قرار پا جائے تو اس وقت سے بچے کی ولادت کے دن تک ہر روز کسی ایک وقت باوضو حالت میں اکتالیس مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر حق تعالیٰ سے دعا مانگا کرے، بلاناغہ ہر روز یہ عمل کرے۔ اس کے علاوہ ہر روز جب بھی اکتالیس مرتبہ آیت الکرسی پڑھے تو پاک صاف پانی پر دم کرکے یہ دم کیا ہوا پانی بیوی کو بلائے، رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کے ہاں نیک اور صالح پیدا ہوگی۔ حق تعالیٰ اس پر اپنا فضل و کر

ماضی کے وزرائے اعظم کے مقابلے میں عمران خان کی کارکرگی بہتر ہے یا بری؟ سروے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا

م نازل فرمائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں