پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا کیساتھ ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

کائنات نیوز! پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر اور اداکار احد رضا میر کی سالگرہ کے دن اُن کے ساتھ تصویر شیئر کی اور پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے شادی کے بعد پہلے بار احد رضا میر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے

کیپشن میں لکھا کہ ’میرے احد کو سالگرہ مبارک ہو۔ آپ ہمیشہ جگماتے رہیں۔‘ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام پر 9 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 3لاکھ 40 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے احد رضا میر کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔دوسری جانب سجل علی کی چھوٹی بہن اور اداکارہ صبور علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بہنوئی احد رضا میر اور اُن کے چھوٹے بھائی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو احد بھائی، آپ ہماری فیملی کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔‘ واضح رہے کہ احد رضا میر کو نجی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے ’یقین کا سفر‘ سے شہرت حاصل ہوئی، احد رضا میر کو اداکاری کی صلاحیت ورثے میں ملی ہے۔ وہ مقبول ڈائریکٹر رضا میر کے پوتےاور سحر انگیز شخصیت کے مالک آصف رضا میر کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ احد رضا میر 29 ستمبر 1993ء کو کراچی میں پید اہوئے۔ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں احد رضا میر نے بتایا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!