آخر کار صبا قمر بھی دلہن بن گئیں ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کائنات نیوز! پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل صبا قمر کا خوبصورت برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ بے حد حسین نظر آ رہی ہیں۔ اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ و فلم انڈسڑی میں اپنے نام کا لوہا منوانے والی صبا قمر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔

صبا قمر کی تصاویر، ویڈیوز اور معاشرتی برائیوں پر بنائے گئے وی لاگز کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے اور اہمیت دی جاتی ہے ۔ صبا قمر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنا نیابرائیڈل شوٹ شیئر کیا ہے، صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ بے حد خوبصورت اور با اعتماد نظر آرہی ہیں۔ حساس طبیعت کی مالک صبا قمر نے اپنے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر پر اپنے مداحوں کے لیے پر سکون زندگی کے لیے ایک پیغام بھی لکھا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’اپنے سکون کی حفاظت کیجئے۔‘ صبا قمر کی اِن تصاویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے گئے جن کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ صبا قمر کے برائیڈل فوٹو شوٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاروں کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹ کیے گئے جن میں مایاعلی، نمرہ خان مہرین سید اور اُشنا شاہ شامل ہیں ۔ مایا علی نے صبا کی تعریف کرتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ ’ حسین، ماشا اللّٰہ ،‘ جبکہ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ صبا قمر نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ دوسری جانب صبا قمر کی جانب سے مایا اور نمرہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیار کا ظہار کیا گیا ہے

View this post on Instagram

Protect your peace 😌

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman) on

 

آذربائیجان کے مسلمانوں نےجنگ کانقشہ بدل دیا ہمیں پاکستانی فوج اورشامی جنگجوماررہے ہیں ،آرمینیانے بڑاالزام لگادیا..جا نیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!