سعودی حکومت نے کورونا سے متاثرہ نجی کمپنیوں و اداروں کے ملازمین کیلئے امدادی پروگرام میں مزید توسیع کر دی

کانئات نیوز !  ریا سعودی عرب میں سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے متاثرہ نجی کمپنیوں و اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے امدادی پروگرام میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔سعودی ملازمین کو ساند اسکیم کے تحت نومبر سے جنوری 2021 تک مزید بے روزگاری اعانت دی جائے گی۔

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل انشورنس کی جنرل کارپوریشن نے منگل کو بیان میںکہا کہ مزید 3 ماہ کے لیے بے روزگاری پر سعودی ملازمین کو زر اعانت فراہم کیا جائے گا۔سوشل انشورنس کارپوریشن نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ نجیاداروں کے سعودی ملازمین کے لیے امدادی پروگرام کا دورانیہ نو ماہ ہوگیا ہے۔جنرل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ امدادی پروگرام صرف ان نجی اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے ہے جو اب تک وبا سے متاثر ہیں اور یہ ادارے کے زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد تک ملازمین پر لاگو کیا جارہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امدادی پروگرام کے مستحق اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امداد یافتہ سعودی ملازمین کا تناسب 50 فیصد تک رکھیں اس سے زیادہ نہیں، یہ پابندی یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک نافذ کرنا ہوگی۔جنرل کارپوریشن نے تنبیہ کی کہ اگر کسی نجی ادارے نے اس اصول کی پابندی نہ کی تو ایسی صورت میں اس ادارے کے کسی بھی کارکن کو امدادی پروگرام کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، اس کا ذمہ دار ادارے کا مالک ہوگا۔ذمہ داری کا مطلب یہ ہے کہ اس کو ہی تمام سعودی ملازمین کے حقوق ادا کرنا ہوں گے۔ نجی اداروں کے مالکان کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام ملازمین جو امدادی پروگرام کا حصہ ہیں ڈیوٹی پر بلائیں۔

سانحہ موٹروے!وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ،پاکستانی عوام جو چاہتی تھی وہ کر دکھایا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں