گاڑی والوں کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی ،

اسلام آباد(کانئات نیوز )گاڑی والوں کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی ۔۔۔۔ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی تاہم پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستاکردیاگیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 104روپے 6 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے

،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے،اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103روپے 97 پیسے پر برقرار ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 65 روپے 29 پیسے ہی رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اکتوبر تک کیلئے ہوگا۔

کرپشن روکنے والے ہی کرپشن میں ملوث نکلے درجن بھرملازمین نوکری سے فارغ

اپنی رائے کا اظہار کریں