ایک منٹ میں گہری نیند سونے کے 2 آزمودہ طریقے

نیند

کائنات نیوز ! روزانہ کی معمولات زندگی کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے لیے جو چیز سب سے زیادہ ضروری ہے وہ رات کی نیند ہے اور اگر آپ اینگزائٹی یا ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، اگلے دن آپ نے کوئی اہم کام کرنا ہے تو رات کو جلدی سونا اور ساری رات بغیر جاگے سونا بعض افراد کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جلدی اور گہری نیند حاصل کرنے کے 2 انتہائی آسان اور اہم طریقے ذکر کریں گے

جو نہ صرف آپ کو فوری نیند حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ آپ کی نیند کو گہرا بھی کریں گے۔ نمبر 1 چار، سات، آٹھ پڑھنے میں شائد یہ طریقہ عجیب لگ رہا ہو مگر کرنے میں بہت آسان ہے، آپ نے ایک گہرا سانس چار سیکنڈ تک اندر کھینچنا ہے تاکہ پھیپھڑے ہوا سے بھر جائیں پھر اسی سانس کو سات سیکنڈ تک روکے رکھنا ہے اور پھر 8 سیکنڈ میں مُنہ کے راستے اس سانس کو باہر نکال دینا ہے۔ >اسکا فائدہ سٹریس اور اینگزائٹی کی صُورت میں جسم میں ایڈرینالائن ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے

جس سے سانس لینے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور سانس چھوٹی بھی ہوتی ہے، سانس کی اوپر دی گئی ورزش ایسے موقع پر انتہائی کارآمد ثابت ہوتی ہے یہ آپ کی سانس کو لمبا اور گہرا کرنے کیساتھ آپ کے دل کی دھڑکن کو آہستہ آہستہ کم کرتی ہے جس سے آپ کے اعصاب اور جسم پُرسکون ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہی ورزش جہاں اعصاب اور جسم کو پُرسکون بنا رہی ہوتی ہے وہاں یہ آپ کے دماغ کی بھی پُرسکون اورٹھنڈا کرتی ہے کیونکہ ورزش کے دوران جب آپ کی توجہ سانس پر ہوتی ہے تو

دماغی اضطراب اور ذہنی تناؤ سے توجہ ہٹتی ہے اور دماغ پُرسکون ہونا شروع کر دیتا ہے۔ یہ ورزش ہاورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل ڈاکٹرز کی تحقیق شُدہ ورزش ہے اور اس کا استعمال بطور میڈیٹشن مریض کو پُرسکون کرنے کے لیے کرتے ہیں اور واقعی اس ورزش سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں خاص طور پر اگر آپ رات میں کسی وجہ یا پریشانی سے بیدار ہُوئے ہیں اور واپس نیند نہیں آ رہی تو چار سات آٹھ کی سانسوں کی ترتیب آپ کو بہت فائدہ دے سکتی ہے۔

نمبر 2 نیند کی خوراک اوپر دی گئی ورزش سے جلد فائدہ حاصل کرنے اور جسم و دماغ کو ریلکس کرنے کے لیے چوتھائی چمچ خالص شہد، 2 گرام سمندری نمک اور ایک چمچ گری کا تیل مکس کر کے کھا لیں۔ یہ مکسچر آپ کی صحت کو کئی طریقوں سے فائدہ دے گا خاص طور پر رات کو یہ آپ کے جسم میں بڑھے ہُوئے کورٹیسول ہارمون کی مقدار کو کم کرے گا اور اس ہارمون کی بڑھی ہُوئی مقدار جلدی نیند نہیں آنے دیتی اور نیند کو گہرا بھی نہیں ہونے دیتی۔

جڑانوالہ روڈ پر 6افراد کی لڑکی کیساتھ اجتماعی عصمت دری،لڑکی کون نکلی ؟

اپنی رائے کا اظہار کریں