روزانہ صرف پانچ منٹ کی یہ آسان ورزش 30 دن میں آپکو سُپر ماڈل بنا دے گی

ورزش

کائنات نیوز! دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران جسمانی سرگرمیوں کی ساری جگہیں جم اور پارکس وغیرہ بند ہیں، ایسے میں گھر میں بغیر کسی آلات کے اس 5 منٹ کی ورزش سے آپ خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر مثبت اور متحرک رکھ سکتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق ایک دن میں اگر آپ 6 گھنٹے سے زائد بیٹھ رہے ہیں تو یہ

جان جائیں کہ بہت جلد آپ متعدد بیماریوں کا شکار ہونے والے ہیں جن میں ذیابطیس 2 سر فہر ست ہے، وبائی بیماری کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ زیادہ وقت بیٹھ کر گزار رہے ہیں تو یہ آپ کی ذہنی صحت کے لیے بھی نہایت مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں ہی بغیر کسی ورزشی سامان کے روزانہ کی بنیاد پر مندرجہ ذیل ’سنگل لیگ برج‘ (single leg bridge) پانچ منٹ کے لیے ورزش کریں، یہ ورزش آ پ کو ذہنی دباؤ اور پٹھوں کی تکلیف میں آرام دے گی۔

سنگل لیگ برج (single leg bridge) ورزش کیا ہے ؟

اگر آپ 8 یا اس سے زائد گھنٹے بیٹھ کر گزار رہے ہیں تو یہ ورزش لازمی کریں، سنگل لیگ بریج کمر سے لے کر پنڈلیوں تک کی بہتر ین ورزش ہے جس کے کرنے سے کمر اور ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور کمر درد کی شکایت میں فوراً آرام ملتا ہے۔

سنگل لیگ بریج ( single leg bridge) کرنے کا طریقہ :

زمین پر سیدھا لیٹ جائیں، اپنی ٹانگوں کو موڑ لیں اور پاؤں ملا لیں، اپنی کمر کو زمین سے اوپر اٹھا لیں۔ اپنی بازؤں کو زمین پر سیدھا رکھیں۔اب اپنے پیٹ اور کولہوں کے پٹھوں کو اندر کی جانب کھینچیں، یعنی سخت کر لیں ۔ اب اپنی ایک ٹانگ کو ہوا میں سیدھا کریں اور اسٹریچ کریں، اس دوران دوسرا پاؤں زمین پر ہی جما کر رکھیں۔اب چند سیکنڈ کے لیے اس ہی پوزیشن میں رہیں ۔ چند سیکنڈ بعد اپنی کمر کو آہستہ سے زمین پر واپس لے جائیں اور دوبارہ پر سکون لیٹ جائیں۔ اب اسی طرح کمر اٹھاتے ہوئے دوسری ٹانگ کو بھی ہوا میں سیدھا کریں اور چند سیکنڈ کے لیے کھینچیں یعنی اسٹریچ کریں۔اس عمل کو 12 بار دہرائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں