جانیے! 90سالہ سعیدہ سلطان شادی کے 75 سال گزر جانے کے باوجود حق مہر نہ ملنے پر عدالت پہنچ گئیں

90 کائنات نیوز! سالہ سعیدہ سلطان شادی کو 75 سال گزر جانے کے باوجود حق مہر نہ ملنے کی وجہ سے عدالت پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق معمر خاتون شادی کو 75 سال گزر جانے کے باوجود حق مہر نہ ملنے کی وجہ سے عدالت پہنچ گئیں۔90 سالہ سعیدہ سلطان کا تعلق پشاور سے ہے۔سعیدہ سلطان کی درخواست پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ میری موکلہ کا حق مہر 3 کنال 10مرلے نام ہونے کے باوجود قبضہ نہیں مل سکا۔وکیل نے بتایا کہ سعیدہ سلطان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔فیصلےکے حق میں ہونے کے باوجود اجرا کے معاملے میں جعلی رپورٹ پیش کی گئیں۔سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ اجرا کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا درخواست خارج کر سکتے ہیں۔سعیدہ سلطان کی سوچنے کے لیے کچھ مہلت کی درخواست پر عدالت نے سماعت نومبر تک ملتوی کر دی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ میں 90 برس کی ہو چکی ہوں،کیا 200 سال کی عمر میں انصاف ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ میری شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی اور اب 90 سال کی ہو چکی ہوں لیکن اب تک حق مہر نہیں مل سکا۔سعیدہ سلطان کا کیس 1970 سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے حق میں فیصلہ ہونے کے باوجود قبضہ نہیں مل سکا۔سعیدہ سلطان کا کہنا ہے کہ سب بہنوں اور بیٹیوں والے ہیں۔میرے ساتھ بھی انصاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2010ء میں مجھے قبضہ دلانے کے حوالے سے جعلی رپورت عدالت میں پیش کی گئیں۔اب اگت سیشن کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا گیا تو کیا 200 سال کی عمر میں انصاف ملے گا۔واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون سعیدہ سلطان کا حق مہر کا کیس 50 سالوں سے زیر سماعت ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں