اسے کہتے ہیں انصاف۔۔۔آسٹریلیا کی عدالت نے مسلمان خاتون پر حملے کےمجرم کو بڑی سز اسنا دی

لندن(کائنات نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ایک عدالت نے مسلم حاملہ خاتون پر تشدد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسٹیِپ لوزینا کے حملے سے رانا ایلسمار اور ان کے نومولود بچے کو سنگین نقصان ہوسکتا تھا، عدالت نے مجرم اسٹیِپ لوزینا کو

’اسکِٹزوفرینیا اور طویل عرصے سے نفسیاتی امراص کا شکار شخص قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنادی تاہم اسٹیِپ لوزینا 2022 میں پے رول پر رہائی ا اہل ہو جائے گا۔اس سے قبل سرکاری وکلا کی جانب سے دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا تھا کہ رانا ایلسمار پر حملے کے نفسیاتی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور وہ عوامی مقامات پر جانے اور اپنے بچوں سے حملے کے بارے میں بات کرنے سے خوف محسوس کرتی ہیں جب کہ مجرم لوزینا نے قانونی مدد لینے انکار کر دیا تھا اور اپنا دفاع خود کیا تھا۔

نرس کے اعلیٰ افسرپرشرمناک الزامات۔۔اصل کہانی کیانکلی ؟حقائق سامنے آگئے

اپنی رائے کا اظہار کریں