مہوش حیات کے بسکٹ والے کمرشل پروفاقی وزیرپھٹ پڑے

کانئات نیوز !  اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر علی محمد خان اور سینئر صحافی انصار عباسی گالا بسکٹ کے نئے ٹی وی کمرشل جس میں اداکارہ مہوش حیات نے ڈانس کیا ہے اس پر پھٹ پڑے۔ٹی وی کمرشل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے کمرشل میں پیش کیے جانے والے گانے پر اچھا خاصا ڈانس کیا ہے

اور انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے دیس کے قصے سامنے آ گئے ہیں کیونکہ اس کمرشل اک بہت انتظار کیا گیا ہے۔جسپر سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مُجرا چلے گا۔ انہوں نے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟ انہوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا وہ اس معاملہ پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟علی محمد خان نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان ٹی وی پر ایسے مواد کی تشہیر کے سخت خلاف ہیں، انہوں نے لکھا کہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں ایسا مواد چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چودھری نے طنزیہ انداز میں علی محمد خان سے کہا کہ وہ ہر وقت فحاشی کی تلاش میں کیوں رہتے ہیں ان کو کوئی تخلیقی کام کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل انصار عباسی نے گزشتہ ماہ سرکاری ٹی وی کا ایک کلپ اپ لوڈ کر کے اس جانب توجہ دلائی تھی جس میں انسٹرکٹر مغربی لباس زیب تن کیے ہوئے ورزش کرنا سکھا رہی ہوتی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں