یہ اپنے بابا کے ہاتھ سے ہی کھاتی ہیں۔۔۔شوبز کے لاڈ اٹھاتے ابا

کانئات نیوز !  بیٹیاں تو یوں بھی اپنے ابا کے کافی قریب ہوتی ہیں۔۔۔صبح کی پہلی کرن کے ساتھ ہی باپ کو ان کے مسکراتے چہرے کی صورت میں خوشی ملتی ہے اور یہ خوشیاں شوبز کے کئی والد بہت دل سے مناتے ہیں۔۔۔ایسے بھی کئی ابا ہیں جو اپنی بیٹیوں کو اتنا چاہتے ہیں کہ کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ ان کی رخصتی ہوگی تو ان کا کیا حال ہوگا۔۔

۔ شبیر جان اور ان کی بیٹی شبیر جان یوں تو پہلے بھی چھے بچوں کے باپ تھے لیکن انہوں نے کبھی دل سے اپنے بچوں اور خاص طورپر بیٹی کی محبت کو محسوس نہیں کیا تھا جتنا انہوں نے یشمیرہ کی پیدائش کے بعد کیا۔۔۔شبیر جان کا یہ حال ہے کہ اگر ان کی بیٹی انہیں کوئی کام کہے تو وہ اپنے دن بھر کے سارے کاموں کو فوراً اﷲ حافظ کہیں گے اور بیٹی کی ایک آواز پر گھر حاضر ہوجائیں گے۔۔۔شبیر جان اسے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے ہیں اور یشمیرہ اپنے والد کی بہت زیادہ سائیڈ لیتی ہیں کسی بھی گھریلو لڑائی میں۔۔۔ سعود اور ان کی بیٹی فلمسٹار سعود نے اپنی بیٹی جنت میں ہی اپنی دنیا بسا لی ہے۔۔۔ان کے لئے ان کی بیٹی ایسے ہے جیسے دنیا کا سب سے قیمتی ہیرا۔۔۔وہ اس کا اپنی جان سے زیادہ خیال کرتے ہیں اور اگر کوئی رخصتی کا گانا غلطی سے بھی سن لیں تو فوراً رو دیتے ہیں یہ سوچ کر کہ ایک دن میری بیٹی کی بھی شادی ہوجائے گی۔۔۔اکثر جنت کو اپنے ہاتھوں سے نوالے بنا بنا کر کھلاتے ہیں اور اس کی ہر خواہش کو سر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔۔۔کچھ عرصے پہلے کرونا کی وجہ سے وہ ملک سے باہر ہی رہ گئے تھے تو ان کی جدائی جنت کے لئے براداشت کرنا کافی مشکل ہوگئی تھی۔۔۔ افراز رسول اور ان کی بیٹی اداکار افراز رسول کی ایک ہی بیٹی ہیں اور وہ اسے پیار سے بٹیا ہی کہتے ہیں۔۔۔اپنی بیٹی کو لے کر وہ بھی کافی جذباتی ہیں اور اکثر اس کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں ۔

۔۔انہوں نے یو ٹیوب پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک چینل بھی بنایا جس میں ان کی بیٹی اکثر ان کا میک اپ کرتی نظر آتی ہیں اور وہ اس سے بھاگتے ہیں۔۔۔لیکن یہ سب آنکھ مچولی تو ان کا مذاق ہے در حقیقت تو وہ خود اپنی بیٹی کے ساتھ اس کھیل میں شامل ہوتے ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں