پاکستانی خاتون امریکی الیکشن میں مئیر کی امیدوا ر

کانئات نیوز !  نیویارک امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان رامن کےلئے مئیر کی امیدواری کےلئے پاکستانی نژاد امریکی خاتون ثبینہ ظفر میدان میں آگئیں۔امریکا میں تین نومبر کو ہونے والے انتخابات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔ان انتخابات میں پاکستانی نژادثبینہ ظفر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان رامن سے میئر کے لیے امیدوار ہیں

۔ثبینہ ظفر سان رامن میں وائس میئر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں اور وہ پہلی ایشیائی امریکی ہیں جو سٹی کونسل کی اہلکار ہیں۔اس کے علاوہ فرح خان کیلیفورنیا میں اروائن شہر کے میئر کے لیے امیدوارہیں اور انہوں نے 2018 میں انتخاب جیتا اور اسی نشست کے لیے وہ پھر سے میدان میں ہیں۔فرح پہلی ایشین خاتون ہیں جو یہاں کونسل کے انتخاب کی امیدوار تھیں۔خیال رہے کہ یہ انتخابات بھی اگلے ماہ منعقد ہوں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں