گھریلو جھگڑا،برطانوی وزیراعظم کے والد نے اپنی بیگم کی ناک توڑ دی

کانئات نیوز !  لندنبرطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی زندگی کے بارے میں برطانوی صحافی ٹام بوور کی کتاب دی گیمبلر میں ایک واقعے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک بار شدید نوعیت کے گھریلو جھگڑے کے دوران بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن نے اپنی اہلیہ شارلوٹ کی ناک توڑ ڈالی تھی۔

اس کے سبب شارلوٹ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی ضرورت پیش آئی جب کہ ان کی ناک سے مسلسل خون بہہ رہا تھا۔ برطانوی اخبار نے اسٹینلے کے رشتہ داروں سے اس واقعے کی بابت معلوم کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایسا صرف ایک بار ہوا تھا۔ یہ 1970کی دہائی کی بات ہے جب شارلوٹ نفسیاتی خبط کے مرض کا شکار تھیں۔ وہ جھگڑے کے دوران اسٹینلے کے اوپر گر پڑیں اور اسٹینلے کے رد عمل میں شارلوٹ کی ناک ٹوٹ گئی۔کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ اسٹینلے نے جو اس وقت 80 برس کے ہیں ، اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا

اپنی رائے کا اظہار کریں