سپر اسٹار عامر خان رات کو گھر واپس آکر کیوں روتے تھے؟ایسے راز سے پردہ اٹھ گیا

عامر خان

کانئات نیوز !   بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدا میں وہ ناکامیوں کی وجہ سے گھر جاکر رویا کرتے تھے۔عامر خان کا شمار اب بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ادکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔ان کے حوالے سے کہا جاتا ہے

کہ وہ فلم کے کردار میں جان ڈالنے کے لیے ایک فلم سائن کرتے ہیں اور اس کی شوٹنگ پر کئی ماہ لگا دیتے ہیں تاہم اس مقام پر پہنچنے کے لیے عامر خان کو بھی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کا انکشاف انہوں نے خود کیا ہے۔حال ہی میں یونیورسٹی کے طلبہ سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کی کامیابی کے بعد متعدد فلمیں سائن کرلی تھیں لیکن کوئی فلم کامیاب نہیں ہورہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت مجھے میرا کیریئر ڈوبتا ہوا نظر آرہا تھا، فلمیں ایک کے بعد ایک فلاپ ہورہی تھیں اور میں جمود کا شکار ہوگیا تھا، لوگ مجھے’ ایک ہی فلم کا ہیرو ‘قرار دینے لگے تھے۔عامر خان نے بتایا کہ اس ساری صورتحال میں وہ بہت پریشان ہوگئے تھے، یہ ان کی زندگی کا نازک ترین دور تھا اور وہ گھر جاکر رویا بھی کرتے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں