بچے بڑے ہوگئے اور محبت کہیں سو گئی،شوبز ستارے جنہوں نے محبت کی شادیاں کیں اور بچوں کے بعد راہیں جدا کرلی

کائنات نیوز! پیار اور محبت سے رشتوں کو جوڑا جاتا ہے اور بچے اس رشتے کو جوڑنے میں ایک اور اہم اور مضبوط کردار ادا کرتے ہیں- لیکن حیرت انگیز طور پر شوبز کی کچھ ایسی جوڑیاں بھی ہیں جنہوں نے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شادیاں کیں۔۔۔کئی سال تک اسے جوڑے رکھا۔۔۔بچے بھی ہوئے اور پھر یہ بچے بھی انہیں ایک دوسرے کے لئے روک نا پائے۔۔۔ آمنہ شیخ اور مہیب مرزا ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ

اور مہیب مرزا کی محبت کی دنیا مثالیںدیتی تھی۔۔۔اس جوڑے نے کئی سال تک بغیر اولاد کے بھی اس رشتے کو اتنے اچھے انداز میں نبھایا کہ لوگوں کو ان کی محبت پر رشک ہوتا تھا۔۔۔دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے نا تو کوئی لڑائی کی اور نا ہی کبھی ان کا کوئی بھی اسکینڈل سامنے آیا۔۔۔پھر شادی کے اتنے سال بعد وہ ماں باپ بنے اور ایک بیٹی ان کی زندگی میں آئی۔۔۔لیکن یہ کیا۔۔۔جب محبت کے مزید مضبوط ہونے کا وقت آیا تو یہ دونوں جدا ہوگئے۔۔۔بیٹی کی محبت بھی انہیں ایک دوسرے کے لئے روک نا پائی اور دونوں نے اپنے اپنے راستے الگ کرلئے۔۔۔جہاں تک ہمیں پتہ چلا ہے مہیب مرزا اس رشتے میں وفا کو شامل نا کر پائے۔۔۔ سائرہ اور شہروز دو کم عمر اور خوبصورت پیار کرنے والے لوگوں نے جب ایک ہونے کا سوچا تو انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ انڈسٹری سے باہر بھی لوگوں نے ان کی محبت کو سراہا اور بہت رشک کیا ان کی خوبصورت جوڑی پر۔۔۔ان کی شادی بھی ایک طویل عرصہ چلی اور دونوں کو جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا ہنستا مسکراتا اور خوش ہی پایا گیا۔۔۔صرف یہ دونوں ہی نہیں بلکہ ان کے گھر والے بھی ان کے دیوانے ہوگئے تھے اور سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ پھر اچانک علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔۔۔اس جوڑی کی پیاری سی بیٹی کو دیکھ کر تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ دونوں خود کو جدا بھی کر سکتے ہیں بلکہ اب تو رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔۔۔لیکن پھر اختلافات بڑھنے لگے اور آخرکار بات طلاق تک پہنچ گئی۔۔۔ حمیرا ارشد اور احمد بٹ حمیرا ارشد نے جب شادی کا فیصلہ کیا تو سب کو لگا کہ ان دو لوگوں کی محبت میں بہت حقیقت ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ

محبت اپنی جگہ اور مزاج اپنی جگہ۔۔۔یہ جوڑی شاید پیار تو کرتی تھی لیکن ایک دوسرے کے لئے برداشت کا مادہ بہت ہی کم تھا۔۔۔لوگ گواہ ہیں کہ جب ان کے درمیان لڑائی ہوتی تھی تو ایک دوسرے کو الگ کروانا پڑتا تھا کہ کہیں کوئی مر ہی نا جائے۔۔۔ان کی زندگی میں جب بیٹا آیا تو لوگوں کو لگا کہ یہ اپنی محبت کو واپس زندہ کر لیں گے لیکن حمیرا ارشد نے بہت ساری سچائیوں کو ماں بننے کے بعد زیادہ پرکھنا شروع کیا اور پھر ان پر عیاں ہوا کہ اس رشتہ میں اب کچھ نہیں بچا۔۔۔نا محبت اور نا ہی عزت۔۔۔بہتر یہی تھا کہ بچے پر اس کا اثر نا ہو اوردونوں اپنے راستے جدا کر لیں۔۔۔ نعیم بخاری اور طاہرہ سید شوبز کی یہ جوڑی کئی سال ایک دوسرے کے ساتھ دینے کے باوجود گیارہ سال بعد الگ ہوگئی اور محبت کی شادی کے باوجود ان دونوں نے اپنے دونوں بچوں کے ہوتے ہوئے بھی اس شادی کو ختم کردیا۔۔۔یہ ایک ایسا سوال تھا جس کا جواب کئی سالوں تک لوگوں نے تلاش کیا۔۔۔ بشریٰ انصاری اور اقبال انصاری محبت سے بندھے یہ دو لوگ انڈسٹری کے لئے ایک بہت مضبوط جوڑی تصور کئے جاتے تھے۔۔۔زندگی کے کئی ماہ و سال انہوں نے ساتھ گزارے۔۔۔جس میں اپنی دو بیٹیوں کی شادی بھی کی اور نانا نانی بھی بنے ۔۔۔لیکن کیا یہ محبت ایک دکھاوا تھی؟۔۔۔اس عمر میں بھی دونوں کو اپنی محبت میں کھوٹ نظر آنے لگا۔۔وہ دو لوگ جو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم تھے ، ایک دوسرے کو دیکھنے کے بھی روادار نا رہے۔۔۔حال ہی میں بشری انصاری نے اس علیحدگی کی تصدیق بھی کردی۔۔

اپنی رائے کا اظہار کریں