شاہین آفریدی 2020 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے بولر بن گئے

کائنات نیوز! پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 2020 میں سب سے زیادہ ٹی 20وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔نیشنل ٹی 20کپ کے میچ میں سندھ کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے 5وکٹیں لی تو ان کی رواں سال کے دوران وکٹوں کی تعداد 36ہوگئی۔پاکستانی فاسٹ بولر نے 25میچوں کے دوران 36وکٹیں اپنے نام کیں اور انہوں نےافغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔راشد خان نے 28میچز میں 33وکٹیں لے رکھی ہیں،

وہ اب دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے شاداب خان اور حارث روف نے رواں سال کے دوران 31،31وکٹیں حاصل کیں اور مشترکہ طور پر تیسرے نمبر ہیں۔ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ 5وکٹیں لینے والوں میں شاہین شاہ آفریدی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔فاسٹ بولر نے مختصر دوانیے ٹی 20کرکٹ میں چوتھی مرتبہ ایک اننگز میں 5وکٹ اپنے نام کی ہیں۔پہلی پوزیشن پر براجمان شکیب الحسن اور ڈیوڈ ویسا بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ایک اننگ کے دوران 4، 4بار 5وکٹیں لے چکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں