ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کا نام بتادیا پاکستانی نام جان حیران رہ جائیں گےکہ

کائنات نیوز! ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نےاپنے مداحوں کو بتادیا کہ اُن کا پہلا پیار کون ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے، تصویر میں وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ دوسری جانب ویڈیو میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں خوبصورت گانا ’کھو گئے ہم کہاں

‘ چل رہا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میری انسیہ، دوست نہیں پہلا پیار ہو تم، جان سے زیادہ عزیز ہو تم، میرے جگر کا ٹکراہو تم ، ہمیشہ خوش رہو۔ ‘ اداکارہ نے اپنی سہیلی انسیہ فیصل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، صرف تمہاری ماہرہ۔‘ ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں شیئر کردہ ویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ ’یہ گانا اور یہ تصویر مجھے ہم دونوں کی یاد دلاتی ہے، جب ہم آپ کی بالکونی میں کھڑے ہوکر ہماری زندگیوں کے بارے میں بات کررہے ہوتے تھے۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔ ‘ اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی گئی تھی جسے اب تک تقریباً 33 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ چندروز قبل ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنی منیجر سحر حفیظ کو ’اپنا‘ کہنے پر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سحر حفیظ کے نیک اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے لکھاتھا کہ ’آپ ایک سخی دل اور مہربان شخصیت کی مالک ہیں اور میں آپ کو اپنا کہتے ہوئے بہت خوش ہوتی ہوں۔‘ انہوں نےاپنی منیجر کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ آنے والے تمام سالوں میں خوش رہیں، صحت مند رہیں، نئی نئی جگہوں کا دورہ کریں، مہم جوئی کریں اور مُسکراتی رہیں۔‘ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں،

کسی کی بھی سالگرہ ہو یا کوئی بھی خوشی کی خبر ماہرہ خان کبھی بھی نیک خواہشات کا اظہار کرنا نہیں بھولتیں، اسی طرح کسی ناخوشگوارواقعے یا کسی غم کی خبر سامنے آنے پر بھی اُن کی طرف سے ہمیشہ پیغام جاری کیا جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں