رنگ گورا کرنے والی کریموں کے اشتہاروں کی اصلیت کیا ہوتی ہے ؟اشتہار میں کام کرنے والی آمنہ الیاس نے حقیقت قوم کو بتا دی

کائنات نیوز! پاکستان فلم وٹی وی کی پر کشش اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ اداکارائیں پیسوں کی خاطررنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔

ماڈل نے لکھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں، اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

آپ ہمارے چینل کو بھی وزٹ کر سکتے ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!