ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ، پابندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا

کائنات نیوز! ٹک ٹاک اور پی ٹی اے انتظامیہ کے درمیان رابطہ، سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، وزارت آئی ٹی فحش مواد کے پھیلاو کو روکے جانے کی صورت میں پابندی ختم کرنے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میںٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد اب سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ٹک ٹاک

انتظامیہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے رضامند ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے۔ٹک ٹاک سروس کی تمام مارکیٹس میں مقامی قوانین کی پابندی کے لیے پرعزم ہے ۔ ہم پی ٹی اے سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ کسی ایسے نتیجے پر پہنچ جائیں گے جس کی وجہ سے ہم ملک کی تخلیقی اور متحرک کمیونٹی کی خدمت جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایپلی کیشن میں ایک محفوظ اور مثبت ماحول کو قائم رکھنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ہمارے پاس ایک متحرک نظام موجود ہے جس کے تحت یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم صارفین کے لیے محفوظ اورخوش گوار رہے اور اس میں ایسا آسان طریقہ کار بھی شامل ہے جس کے تحت ہمارے قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی مواد کو رپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اردو میں کمیونٹی گائیڈ لائنز بھی موجود ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع نے ٹک ٹاک کی طرف سے رابطے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایپ انتظامیہ اپنے غیر قانونی مواد کی روک تھام کا نظام بہتر کر لے تو پی ٹی اے اسے بحال کر سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!