مریم نواز حضرت علی ؓ کی نسل کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے، سنت زینب ادا کریگی، کیپٹن (ر) صفدر نے حیران کُن دعویٰ کر دیا،جانیں

کائنات نیوز! رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کیپٹن (ر) صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز بہادر باپ کی بیٹی ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہمریم نواز بہادر باپ کی بیٹی ہے، بہادر دادا کی پوتی ہے اسکو فخر ہونا چاہئے کہ وہ حضرت علی کرم اللہ کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے

، کیپٹن (ر) صفدر کا مزید کہنا تھا کہ اس نے بی بی زینت کی سنت ادا کرنی ہے اور وقت کے یزیدوں سے ٹکرانا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کی شادی کیپٹن (ر) صفدر سے ہوئی ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کا تعلق اعوان خاندان سے ہے، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی شادی 25 دسمبر 1992 کو نواز شریف کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی، اتفاق یہ ہے کہ سالوں بعد ان کی بڑی بیٹی مہرالنساء کی شادی کی تاریخ بھی یہی رکھی گئی جس میں بھارت کے وزیر اعظم مودی بھی افغانستان کے دورے سے واپس آتے ہوئے شریک ہوئے تھے۔ ایک انٹرویو میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے میری شادی ارینج میرج تھی جو کہ میری مرحومہ ساس بیگم کلثوم نواز کی پسند اور خواہش سے ہوئی تھی۔ لوگ کہتے ہیں کہ کیپٹن (ر) صفدر نواز شریف کا داماد ہے اور مجھے بھی اس بات کی خوشی ہے کہ میرے والدین نے آخری زندگی بہت سکون میں گزاری کیونکہ انہیں نواز شریف کی طرف سے بہت زیادہ عزت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ (ن) لیگ نے حکومت کے خلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے، نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطابات کے دوران پاک فوج پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، مریم نواز بھی اپنے والد کی طرح انڈیا کی زبان بولتی نظر آتی ہیں، (ن) لیگ کا پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہونا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں