عارفہ نے پہلے خود سے 30سال بڑے اور اب خود سے بہت زیادہ چھوٹے شخص سے شادی کیوں کی ؟ عارفہ اب کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جانیں

کائنات نیوز! پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جو انتہائی حسین تھے اور جنہوں نے بہت عرصہ تک کامیابی کی بلندیوں کو چھواجن کے حسن اور صلاحیتوں کے چرچے آج بھی زندہ ہیں لیکن خود ان کی زندگی میں بہت کچھ گزرا کچھ ان کی پسند سے اور کچھ حالات کی وجہ سے ہوالیکن آج وہ انڈسٹری میں نظر نہیں آتیںایسی ہی اداکارائوں عارفہ صدیقی بھی ہیں ۔

عارفہ صدیقی عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی بھی ایک بہت بہترین اداکارہ تھیں۔۔۔عارفہ صدیقی ایک ملٹی ٹیلنٹڈ لڑکی تھیں۔۔۔بلا کی خوش اخلاق، ذہین، اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل اور ایک اچھی انسان۔۔۔انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا لیکن وہاں انہیں زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔۔۔تھیٹر میں بھی کام کیا اور ڈراموں میں ان کا اصغری اکبری، عینک والا جن، پیاس، مرات العروس اور کئی مشہور ڈرامے شامل ہیں۔۔عارفہ صدیقی کی آواز بھی بہت اچھی تھی۔۔۔انہوں نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کی اور پھر انہوں نے کئی گانے بھی گائے۔۔۔جب بات آئی شادی کی تو عارفہ صدیقی نے خود سے تیس برس بڑے ۔۔۔موسیقار استاد نذر سے شادی کرلی۔۔۔لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں کیونکہ اسی اور نوے کی دہائی میں عارفہ صدیقی چھائی ہوئی تھیں اور ان کے اس فیصلے نے بہت سارے لوگوں کے دل بھی توڑے تھے۔۔۔یہ ایک محبت کی شادی تھی اور تئیس سال بہت کامیابی سے چلی۔۔۔پھر پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔۔۔اب انہوں نے خود سے کافی چھوٹے گلوکار تعبیر علی سے شادی کی ہے اور کافی خوش بھی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں