لوجی! شوبز میں ایک اور شادی ناکام! نامور پاکستانی گلوکارہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی

کائنات نیوز! شوبز انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ نے شوہر کے مبینہ مار پیٹ کے باعث علیحدگی اختیار کرلی، عدالت میں دائر درخواست پر آج فیصلہ سنادیا گیا، فیملی کورٹ نے گلوکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق مشہور گلوکارہ نے شوہر کےمار پیٹ سے تنگ آکر خلع لے لی فیملی کورٹ کے جج وقار عادل مرزا نے خلع کی ڈگری جاری کی،

نامور گلوکارہ فرح انور نے حامد مقبول بھٹی کی وساطت سے درخواست دائرکی تھی، عدالت نےفرح انورکے بیان قلمبند کرنے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کی۔ عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے بیان میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ شوہرانور حمید مار پیٹ کرتاہے، ذہنی مریض بن چکاہے،چھوٹی چھوٹی بات پرشوہر جھگڑاشروع کردیتاہے،شوہرکے ساتھ مزیدرہنا نہیں چاہتی، گلوکارہ نے استدعا کی کہ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرنےکاحکم دے، فیملی کورٹ کے جج وقار عادل مرزا نےبیانات سننے کے بعد گلوکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔ واضح رہے کہ فیملی کورٹ میں گھریلومار پیٹ کے واقعات کی بنا پر خلع لینے کی شرخ میں اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر چیٹ سے روکنے پر بیوی میاں کےخلاف عدالت پہنچ گئی اورفیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ کردیا،لاہور کی فیملی عدالت میں سوشل میڈیا پر چیٹ کرنے سے روکنے پر بیوی کنزہ اعجاز نے خلعٰ کا دعویٰ دائر کر دیا۔ درخواست گزار کا کہناتھا کہ میرا شوہر مجھے سوشل میڈیا پر بیگوویڈیو کال پوائنٹ پر بات کرنے سے روکتا ہے اور اسی بات مار پیٹ کا نشانہ بناتا ہے۔میں خاوند کےساتھ نہیں رہ سکتی۔ کال پوائنٹ پر بات کرکے پندرہ سو روپے کماتی ہوں۔عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی فیس بک پر غیر مردوں سے باتیں کرتی رہتی ہے، اس کو اچھا نہیں لگتاکہ اس کی بیوی نہ محرم سے بات کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں