حسن کے جلوے! ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد جنت مرزا کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھنے والے سانس لینا بھول گئے

کائنات نیوز! پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بند ہونے سے آستین کے سانپوں کا پتا لگ گیا۔دنیا بھر میں مقبول تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں وہ سفید شرٹ اورجینز زیب تن کیے ہوئے ہیں اور اس کےساتھ ہی انہوں نے جینز کی جیکٹ بھی پہن رکھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Tiktok ban honay ka aik faida zarur huwa k mjhe tamaam Aasteen k saanpo ka pata lag gya. Thanks to PTA. 🌚✨

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_) on

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’ٹک ٹاک بند ہونے کا ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ مجھے تمام آستین کے سانپوں کا پتا لگ گیا ہے۔‘انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی) کا بہت شکریہ۔‘جنت مزرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 15 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 1 لاکھ مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اُن کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 10 اکتوبر کو پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاتھا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیرمہذب مواد کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق عوام کی شکایات اور ٹک ٹاک پر موجود مواد کا معائنہ کرنے کے بعد اس کے حکام کو ایک نوٹس بھیج کر ہدایت کی گئی کہ غیرقانونی مواد کی روک تھام اور اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کے لیے فعال طریقہ کار متعارف کیا جائے مگر ٹاک ٹاک نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا۔پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو اس پابندی سے متعلق مطلع کرتے ہوئے یہ بھی باور کروایا تھا کہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے تیارہیں اگر ٹک ٹاک غیر قانونی مواد کو ہٹانے سے متعلق نظام متعارف کرواتا ہے تو پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!