کسی کے دل دھڑکنے لگے تو کوئی بے حد خوش ! زندگی میں بڑی تبدیلی بہت جلدکون آنے والاہے؟بالی ووڈ اداکارہ نے خوشخبری سنادی

کائنات نیوز! بھارتی اداکارہ امریتا راؤ امید سے ہیں، امریتا راؤ اور ان کے شوہر آر جے انمول کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’میں ہوں نا‘ میں جاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ امریتا راؤ کو شوہر کے ہمراہ ممبئی کے خار (مغربی) علاقے میں ایک اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر امریتا کی زیر گردش تصویروں میں

وہ اپنے بے بی بمپ (baby bump) کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔تصویر میں امریتا کے شوہر آرے جے انمول کو اہلیہ کے ساتھ کھڑے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ جوڑی نے اپنی زندگی کی اس اہم خبر کو صرف قریبی لوگوں تک محدود رکھا ہے، قریبی رشتہ دار یا دوست ہی امریتا کے حاملہ ہونے کی خبر رکھتے ہیں۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ امریتا سوشل میڈیا پر فعال رہنے کے باوجود اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ ہی رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تک ایسی کوئی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کیا ہے۔خیال رہے کہ امریتا اور انمول نے سات سال کی طویل دوستی کے بعد 4 سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔اداکارہ نے 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور اب 4 سال بعد اُن کے حاملہ ہونے کی خبر مبینہ طور پر سامنے آئی ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ میں اس وقت کرینہ کپور اور انوشکا شرما کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد جلد ہی متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں