ایپل نے آئی فون 12 متعارف کروا دیا ، قیمت اور نئے فیچرز جانئے

کائنات نیوز!  دنیا کی معروف موبائل فون کمپنی ” اپیل “ نے آئی فون 12 سیریز کے چارنئے سمارٹ فونز پیش کر دیئے ہیں جس کی قیمت اور فیچرز جاننے کے بعد آپ یقینی طور پر اسے خریدنے کا سوچنا شروع کر دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 12 میں 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے

اور یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے۔سب آئی فونز میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے اور او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہیں ۔ >پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاکستان میڈیکل سنٹر کا افتتاح اس بار سب آئی فون اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں جو اس کمپنی کی پہلی 5 این ایم چپ ہے، جو پہلے کے مقابلے میں بلکہ کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے پراسیسرز سے 50 فیصد تیز ہے جبکہ آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی فون منی ، آئی فون 12کی قیمتیں اور دستیابی آئی فون 12 منی کے 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 12 کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔یہ دونوں فونز 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے ورژن میں بھی دستیاب ہوں گے مگر قیمت مختلف ہوگی۔آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 پری آرڈر میں 16 اکتوبر جبکہ صارفین کو 23 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔ کب وہ مجھ تک کھلے میں آ تاہے|ممتاز اطہر آئی فون 12 میں ہموار فلیٹ ایجز سے لیس 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔یہ فون سیاہ، سفید، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔آئی فون 12 کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے

جس میں ایف 1.6 آپرچر موجود ہے ۔دوسرا12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے، ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔اس میں بھی کمپنی کی جانب سے وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی ہے جسے کمپنی نے میگ سیف کا نام دیا گیا ہے۔ایپل نے آئی فونز میں چارجر کو ڈبے سے نکال دیا ہے جس کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں کمی لانا ہے۔ سیاستدان GHQ کے باہر لائن بنا کر کیوں کھڑے رہتے ہیں؟ جاوید ہاشمی کی آواز میں جنرل ضیاء الحق کے بیٹے سے یاسر شامی کا خصوصی انٹرویو آئی فون منی 5.4 انچ ڈسپلے سے لیس یہ درحقیقت پہلا فون ہے جس کے لیے ایپل نے منی کا نام استعمال کیا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا، پتلا اور ہلکا ترین 5 جی فون ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کی جگہ فیس آئی ڈی کو دی گئی ہے جبکہ بیزل کو نمایاں حد تک کم کیا گیا ہے۔آئی فون 12 منی کا مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر موجود ہے ۔دوسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے، ایپل کے مطابق ڈیوائس کی کم روشنی میں فوٹوگرافی کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے۔ آئی فون 12 میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی ہے جسے کمپنی نے میگ سیف کا نام دیا گیا ہے،

جس کے لیے ڈیوائس کے بیک پر میگنیٹ دیا گیا ہے۔ سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹ 2014ء کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد آئی فون پرو اور پرومیکس آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ جبکہ 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، جن میں بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔دونوں میں سٹین لیس سٹیل ڈیزائن دیا گیا ہے اور 2017 کے آئی فون ایکس کے بعد ایپل کی جانب سے فل اسکرین اسمارٹ فونز کے لیے نمایاں ری ڈیزائن کیا گیا۔یہ دونوں گرے،سٹین لیس سٹیل، گولڈ ایک اورر نیلے بلیو رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔ان پرو ماڈلز میں خصوصی طور پر لیڈار سنسر دیا گیا ہے جو کم روشنی میں کیمروں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے جبکہ کم روشنی میں آٹو فوکس 6 گنا زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔ شہرِخواب و خبر میں ہم بھی ہیں ممتاز اطہر اس کے علاوہ نائٹ موڈ پورٹریٹ فوٹوگرافی شاٹس کے لیے دیا گیا ہے۔ان فلیگ شپ آئی فونز میں سرامکس شیلڈ نامی اایک نئی ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق فون کے گلاس کو کسی بھی اسمارٹ فون ڈسپلے کے مقابلے میں سخت جان بنائے گی۔حادثاتی طور پر ہاتھ سے گرنے پر بھی فون میں خراشوں کا خطرہ نہیں ہوگا۔آئئی فون پرو میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔12 میگا پکسل وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطبق کم روشنی میں 27 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے

جبکہ ٹیلی فوٹو لینس 4 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ >پاکستان نے ترکی کی ایئر لائن کو خبردار کر دیا ، آئندہ خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ آئی فون 12 پرو میکس میں ایک نیا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 65 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ڈھائی گنا زیادہ آپٹیکلی زوم کرسکتا ہے۔اس کے وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر کے ساتھ ایک نیا او آئی ایس سسٹم بھی دیا گیا ہے اور یہ سنسر 47 فیصد زیادہ بڑا ہے جو کم روشنی میں 87 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ آئی فون 12 کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔اس فون کے پری آرڈر 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ایک ہفتے بعد 23 اکتوبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی والا ماڈل ہوگا۔یہ دونوں فونز 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں بھی دستیاب ہوں گے۔آئی فون 12 پرو میکس کے پری آرڈر 6 نومبر سے شروع ہوں گے اور یہ صارفین کو 13 نومبر کو دستیاب ہوں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں