شادی کی 20 ویں سالگرہ شاہد آفریدی نے اپنی اہلیہ کیساتھ تصویر جاری کر دی

کائنات نیوز! شاہد آفریدی نے شادی کی 20 ویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ نادیہ آفریدی کے ہمراہ یاد گار تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ آج ہماری شادی کو 20 سال ہو گئے ۔ الحمداللہ، میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے نہایت خیال رکھنے والی ، سمجھنے والی جیون ساتھی ملی جو کہ ایک شاندار ماں بھی ہے ، حالانکہ میں شادی کی سالگرہ بھول گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے پھر بھی معاف کر دیا جو کہ ایک بہت ساری خوبیوں میں سے ایک ہے ۔

شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے جو تصویر شیئر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ شاہد آفریدی کی اہلیہ انہیں خوبصورت گلابوں کا گلدستہ پیش کر رہی ہیں اور پیچھے لال رنگ کے غباروں سے نہایت خوبصورت سجاوٹ کی گئی ہے جبکہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کیک کا ٹ کر اپنی شادی کے بیس سال مکمل ہونے پر خوشی منا رہے ہیں ۔شاہد آفریدی اور نادیہ آفریدی کی 5بیٹیاں ہیں جن کے نام اجوہ ، انشا، آسمارا ،عروہ اور اقصیٰ آفریدی ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں