کاروباری مشکلات، بچوں کے رشتوں میں دشواری ملازمت اور امتحان میں کامیابی کےلئے قرآن پاک کی یہ سورت پڑھیں

کائنات نیوز! قرآن پاک نہ صرف اللہ تعالیٰ نے انسان و جن کیلئے رہنمائی اور آخرت میں کامیابی کیلئے اتارا بلکہ اس کہ ہر لفظ اور ہر نقطے میں برکات ڈال دیں۔ قیامت تک انسان و جن اس کی برکات سے فیض یاب ہوتے رہیں گے۔ قرآن شریف نہ صرف ہدایت کا سرچشمہ بلکہ شفا اور مشکلات میں بھی ڈھال کا کام کرتا ہے۔ نفسا نفسی کے اس دور میں جہاں ہر شخص کسی نے کسی بیماری میں مبتلا ہے،

کاروباری معاملات کی الجھنوں میں پھنسا نظر آتا ہے تو وہیں والدین بچوں کے رشتوں کے حوالے سے بھی پریشان نظرآتے ہیں ، نوجوان بیروزگاری اور ملازم پیشہ ترقی اور کامیابی کے خواہاں ہیں۔بیماری، کاروباری مشکلات، بچوں کے رشتوں میں دشواری ملازمت اور امتحان میں کامیابی مشکلات سے نجات کے لئےیوں تو بہت سے وظائف معروف ہیں لیکن ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ قرآن پاک چھوٹی سورتوں میں شمار ہونے والی سورۃ النصر جو کہ عموماََ سب مسلمانوں کو ہی حفظ ہوتی ہے تاہم اگر کسی کو حفظ نہیں بھی ہے تو حفظ کر لیں روزانہ اول آخر درود شریف کے ساتھ سات بار پڑھنا معمول بنا لیں ۔ ہر طرح کی مشکل انشا اللہ کلام پاک کی برکت سے آسان ہو جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں