ارطغرل غازی ڈرامہ کے اہم کردار عالیار بے سے ملاقات کرنے پر پاکستانی سینئر اداکار خوش ، تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں

کانئات نیوز !  انقرہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن میں چاہودار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے جیم اوچان نے ترکی میں پاکستان کے مشہور اداکار عمران عباس سے ملاقات کی، جیم اوچان نے عمران عباس کے دورہ ترکی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکار عمران عباس نے ترکی میں ارطغرل ڈرامہ سیریز کے اداکار جیم اوچان (عالیار بے) سے ملاقات کی، جس پر ترک اداکار نے عمران عباس سے اپنی محبت و نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ان دِنوں اداکار عمران عباس اور ترک ادارکار جیم اوچان کیدوستی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے جس کا دونوں اظہار بھی کر رہے ہیں۔دونوں اسٹارز نے اسنوکر بھی کھیلا، جس کی تصاویر جیم اوچان نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی اور پاکستانی دوست کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں