فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم، صدر اہل نہیں رہے،یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت گھر چلی جائے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

کانئات نیوز !   قلات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد وزیرِ اعظم، صدر منصب کے اہل نہیں رہے،کوئٹہ کا جلسہ ہر صورت ہوگا ،حکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی تو وہ گھر چلی جائے، ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں،

پی ڈی ایم کے جلسوں سےاسلام  حکومت کے اوسان خطاہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کوئٹہ کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی تو وہ گھر چلی جائے، ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں، پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے وہ بھاگنے والے نہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اس نااہل اور ناجائز حکومت کے خلاف پوری قوم میں بیداری کا سبب بن رہی ہے، اتوار کو پورا بلوچستان بشمول کوئٹہ ہمارے ساتھ مل کر نالائق حکومت کے خلاف جمع ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، آج ہر شخص کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے، قوم پر نااہل اور نالائق ٹولے کو مسلط کردیا گیا، عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کامیڈی ہے، ووٹ عوام کا حق اور امانت ہے جو چوری کیا گیا، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہر صورت عوام کی امانت کو لوٹا کر دیں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں