حکومت نے پیاز بیرون ممالک بھجوانے پر پابندی لگا دی، ایکسپورٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کانئات نیوز !  اسلام آباد / کراچی وزارت تجارت نے پیاز کی ایکسپورٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ۔نجی ٹی و ی کے مطابق حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تجارت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی لگائی ہے۔دوسری جانب پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائیشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی، اور پابندی کے بعد اب پیاز کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہپیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ ایڈوانس ادائیگیاں وصول کرنے والے ایکسپورٹرز کو اجازت دی جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں