موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہو گئی اس وقت کہاں کہاں بادل برس رہے ہیں آئندہ 42 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟مزید جانیں

کائنات نیوز! خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال ، دیر ، کوہاٹ، ہنگو، صوابی اور مردان میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ جبکہ یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

بارش کے اس حالیہ سلسلے کے نتیجے میں جہاں سردی کی شدت میںکچھ اضافہ ہوگا وہیں پر خشک سردی کی وجہ سے گلے کی بیماریوں اور بخار وغیرہ سے لوگوں کو چھٹکار ہ مل جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں