3جلسوں سے حکومت لڑکھڑا گئی ، عوام نے فیصلہ سنا دیا ، کیا ہونیوالا ہے؟ن لیگ کا حیران کن دعویٰ

کانئات نیوز !  لاہو رمسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب پی ڈی ایم نے ابھی تین جلسے کیے اور حکومت لڑکھڑاگئی ہے،دھمکیوں پر اتر آئے ہیں،گوجرنوالہ اور کوئٹہ جلسے کو ناکام کرنے کیلئے دونوں شہروں کا لاک ڈائون کیا گیا،لاکھوں پاکستانیوں نے جلسہ گاہ پہنچ کر بتادیا کہ ہم اس جعلی حکومت کو نہیں مانتے۔

عظمی بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کی قدر صرف جمہوریت کیلئے جیلیں کاٹنے ،جلاوطن ہونے والوں اور پھانسی پر چڑھنے والوں کو ہوسکتی ہے۔بوٹ پالش ،چمچہ گیری اور خوشامدکرنے والوںکو جمہوریت کے لفظ سے ہی نفرت ہوتی ہے‎ ،ایسے لوگ کا روزگار ہی غیر سیاسی قوتوں کے آلہ کار بن کر ہی چلتا ہے۔مٹھی بھر لوگوں کو اب بائیس کروڑ عوام کے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔نوازشریف کی تقریر ٹی وی پر دیکھانے کی اجازت نہیں لیکن 45مفت خور وزرااس تقریر کا ردعمل دینے آجاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے چار منشیوں کی سپیشل ڈیوٹی لگائی کہ آپ نے بس مریم نواز کو ٹارگٹ کرنا ہے،اگر بشری بی بی کی عزت کا خیال ہے تو مریم نواز بھی کسی کی بیٹی،بیوی اور ماں ہیں،اگر آپ مریم نواز کو عزت نہیں دینگے تو بشری بی بی بھی ایک عام سی خاتون ہیں ۔شہباز گل،شہزاد اکبر اور فیاض چوہان کا تو کوئی سیاسی مستقبل نہیں لیکن شبلی فراز آپ اپنے والد کی عزت کا خیال کرلیں،شبلی فراز نے اپنے والد کے نام کو بھی داغ لگادیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں