سیاسی پرندوں کے اُڑنے کا وقت شروع۔! (ن) لیگی ایم این ایز نواز شریف کا ساتھ چھوڑگئے؟ احسن اقبال کے ٹویٹ پر سوالات

کائنات نیوز! احسن اقبال کے معنی خیز ٹویٹ پر کئی سوالات اٹھ گئے۔ کہتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ ان نام نہاد ایلیکٹیبلز کا سیاست سے صفایا کیا جائے جو ذرا سی مخالف ہوا دیکھ کر پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے ہوئے وفاداریاں تبدیل کر لیتے ہیں۔کچھ روز قبل ذرائع کے حوالے سے خبر آئی کہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ کچھ روز قبل ہونیوالے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 84 میں سے صرف 28 رہنما شریک ہوئے جس دوران مریم نواز کی پالیسی سے

سینئر رہنما ناراض دکھائی دیئے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وضاحتیں دیتے رہے۔نجی چینل نے خبر بریک کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی طرف سے یکطرفہ فیصلوں پر شدید گرما گرمی ہوئی ہے، مریم کی پالیسی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ناراض دکھائی دیئے اور اراکین نے شکوہ کیا کہ مریم نواز کسی بھی فیصلے سے قبل پارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہیں۔ اراکین کا کہناتھاکہ ہدایات لندن سے ہی لینی ہیں تو ہمیں بلانے کا کیا فائدہ، یہ بھی واضح نہیں ہوتا کہ پارلیمنٹ میں کیا پالیسی اپنانی ہے۔اس خبر کے بعد احسن اقبال کے ایک ٹویٹ نے کئی سوالات اٹھادئیے۔ احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ان نام نہاد ایلیکٹیبلز کا سیاست سے صفایا کیا جائے جو ذرا سی مخالف ہوا دیکھ کر پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے ہوئے وفاداریاں تبدیل کر لیتے ہیں- احسن اقبال نے ن لیگی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ایسے لوگوں پہ نظر رکھیں- PMLN کی پہچان اب اس کے مخلص اور جانثار اراکین ہیں-احسن اقبال کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا، احسن اقبال کے ٹویٹ کو قوٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ہواؤں کارخ واقعی تبدیل ہورہا ہے۔ اسی لئے کچھ روز قبل ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں 84 میں سے 28 آئے اور جو آئے بھی اظہر مشوانی نے وہ خبر شئیر کی جس کے مطابق ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس میں 84 میں سے 28 رہنما شریک ہوئے اور طنز کیا کہ بنتا ہے

 

باس۔۔ صحافی مبشرزیدی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں سے ان کا سافٹ ویئر ابڈیٹ ہوتا ہے اصل نظر وہاں ڈالنی چاہیے عبید بھٹی نے لکھا کہ امیر مقام, طلال چوہدری, دانیال عزیز, زاہد حامد اور جملہ لوٹوں کیلیے پیغام۔احمد ندیم کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی سیاست ہمیشہ الیکٹیبلز کے گرد ہی گھومتی رہی ہے، وہ آج اس کے خلاف بول تو رہے ہیں- مگر ان کے ہاتھ میں ویسے اب کچھ ہے ہی نہیں- یہ صرف کھوکھلے ڈائیلاگ ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!