بھنوئوں کی درمیانی جگہ کو دبانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے ؟ جان کر آپ بھی اسے اپنی عادت بنا لیں گے

کانئات نیوز !  اسلام آباد انسانی جسم کے پرسکون رکھنے کے لئے کئی طرح کے مساج یا مالش کی تیکنیک موجود ہیں جن میں سے بیشتر نہ صرف صحت کے لئے اچھی ہے بلکہ وہ سکون بھی پہنچاتی ہیں۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان تیکنیکس کو آزمانے کے لیے بہت زیادہ وقت، پیسے اور ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک سادہ سا طریقہ جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے

اور اس کے لیے کوئی خرچہ یا مہارت کی بھی ضرورت نہیں۔یہ طریقہ توجہ کی صلاحیت بہتر، تناؤ میں کمی، سر درد سے نجات اور آنکھوں کو سکون پہنچاتا ہے ، خاص طورپر اس وقت جب آپ اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں۔کیا کرنا ہوگا؟اپنی بھنوؤں کے درمیان پوائنٹ کو نرمی نرمی سے دبائیں اور اپنی انگلی کو تین سینٹی میٹر اوپر کی جانب لے جائیں۔اب اس جگہ کو 45 سے 60 سیکنڈز تک دبا کر رکھیں اور آپ کو نتائج کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار دماغ کے اس حصے کو حرکت میں لاتا ہے جو اعصابی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسی طرح یہ جلد کے لیے بھی فائدہ مند خاص طور پر آنکھوں اور منہ کی جلد کے لیے۔تو اگر آپ کو اچانک سردرد ہونے لگے یا آنکھیں تھکاوٹ کا شکار ہوجائیں تو آپ جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں