آپ اپنی گاڑی میں ہلدی کے 3چمچ ڈالیں اور کمال دیکھیں ، ایک مکینک کی زبردست تکنیک

ہلدی

کائنات نیوز! گاڑی رکھنے والے صارفین کیلئے سب سے بڑی مشکل اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ان کی گاڑی میں کوئی مسئلہ آجاتاہے اور اس کے باعث روزمرہ کے کاموں میں مشکلات پیش آتی ہے۔اگر گاڑی کے ریڈی ایٹر میں لیکج ہو جائے تواس کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ گاڑی کے ہیٹ اپ ہونے کی صورت میں پیش آتاہے ۔

آج ہم آپ کو گاڑی کے ریڈی ایٹر میں معمولی لیکج روکنے کیلئے انتہائی کار آمد اور آزمایا ہو ا طریقہ بتانے جار ہے ہیں جس کے باعث آپ بڑے خرچے سے بچ سکتے ہیں ۔گاڑی رکھنے والے ایک صارف نےصبح دفتر جانے سے قبل اپنی گاڑی کو چیک کیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی گاڑی کے ریڈی ایٹر میں معمولی لیکج ہے جس کے باعث پانی ٹھہر نہیں رہا جو کہ گاڑی کو ہیٹ اپ کرنے کا باعث بن رہاہے ۔جس پر صارف نے اپنے مکینک سے رابطہ کیا جس نے انتہائی آسان حل بتاتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنی گاڑی کے ریڈی ایٹر میں ہلدی کے تین چھوٹے چمچ ڈال دیں ‘۔صارف نے اپنے مکینک کی بات پر عمل کرتے ہوئے بالکل ایسا ہی کیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن رہا ،ریڈی ایٹر کی لیکج مکمل طور پر رک چکی تھی اور پانی بھی ٹھہر گیا تھا جس کے باعث انہیں اپنے دفتر اور روزمرہ کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ۔

آپ کی گاڑی کے ریڈی ایٹر میں اگر لیکج کا مسئلہ ہوتو اس میں پانی ڈالیں اور جب ریڈی ایٹر میں تھوڑے سے پانی کی گنجائش ہوتو تین چھوٹے چمچ ہلدی کے ڈالنے کے بعد دو منٹ انتظار کریں اور پھر پانی ڈال کر ریڈی ایٹر کو مکمل بھر کر ڈھکن لگادیں۔ ریڈی ایٹر کافی عرصے تک لیک نہیں کرے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں