پاک بحریہ کا سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائل کا کامیاب مظاہرہ

 کائنات نیوز! پاک بحریہ نےسطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، جنگی بحری جہاز ، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ۔ نیول چیف کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، ترجمان پاک بحریہنے تصدیق کردی ،بتایا کہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں