مریم نواز نے اپنی سالگرہ تقریب ملتوی کر دی وجہ کیا بنی؟جان کر آپ بھی انکے اس فیصلے کو سراہیں گے

کائنات نیوز! مسلم لیگ (ن)کی نائب مریم نوازشریف نے سانحہ پشاور کے سوگ میں اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کردی۔پارٹی کارکنان نے مریم نوازشریف کی سالگرہ پر آج خصوصی تقریب کا اہتمام کررکھا تھا۔ مریم نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونا تھی۔مریم نواز 28 اکتوبر 1977 کو پیدا ہوئیں ۔ مریم نواز نے انگریزی ادب میں جامعہ پنجاب سے ڈگری لی۔

انہوں نے ابتدائی طور پر 2012ء میں خاندان کے رفاہی ونگ میں کام کا آغاز کیا، مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان کے عام انتخابات 2013ء کے دوران میں ضلع لاہورکی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر میں اپنے والد کے تیسرے غیر مسلسل انتخابات کے بعد، مریم کو 22 نومبر 2013ء کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کرسی نشین مقرر کیا گیا تاہم عدالت عالیہ لاہور میں اس فیصلے پر درخواست کے بعد مریم نواز نے 13 نومبر 2014ء کو استعفیٰ دے دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!