سچی محبت کی تلاش ، لاہور کی نوجوان خاتون ٹیچر اپنے 13سالہ طالبعلم کو گھر سے بھگا کر لے گئی؟ جانیں

کائنات نیوز! لاہور میں خاتون ٹیچر اپنے چھٹی جماعت کے 13سالہ طالب علم کو لاہور سے بھگا کر جڑانوالہ لے گئی ، پھر کیا ہوا ؟تفصیلات جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیںگے ۔ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میںلاہور کی ایک خاتون ٹیچر او ر اسکے 13سالہ طالب علم کی کی کہانی خوب وائرل ہو رہی ہے ۔کہانی کچھ یوںہے کہ لاہور کے 2خاندانوںنے پولیس کو درخواست دی کہ چھٹی جماعت کا13 سالہ طالب علم اور اسکی ٹیوشن ٹیچر غائب ہیں ۔

خاتون ٹیچر کا نام طاہرہ جبکہ طالبعلم کا نام مزمل ہے ۔ مقدمہ درج ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور 15دنوںبعد دونوںکو بازیاب کروالیاگیا ۔ دونوںسے جب تحقیقات کی گئیںتو پتہ چلا کہ خاتون ٹیچر طاہرہ کو گھر میں طعنے دیے جاتے تھے، اسے لفظی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا جس کی وجہ سے تنگ آکر وہ اپنے13سالہ طالبعلم مزمل کو اپنے ساتھ ایک سہارے کے طور پر بھگا کر جڑانوالہ فرار ہو گئی ۔ طاہرہ کا کہنا تھا کہ میںاکیلی کہیںنہیںجا سکتی تھی اس لیے میں نے مزمل کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا اور سوچا کہ کہیں بھی بھاگ کر نئی زندگی شروع کروںگی اور مزمل کو اپنے ساتھ رکھوںگی ۔ جڑانوالہ میںطاہرہ نے مزمل کے ساتھ ایک کرائے کا گھر لے کر ایک نجی سکول میں ملازمت شروع کر دی اور مزمل کو بھی وہاںچھٹی جماعت میں داخلہ دلوا دیا ۔ یہ دونوں15روز تک یونہی زندگی گزارتے رہے ۔ دوسری جانب پولیس بھی دونوںکو ٹریس کر رہی تھی اور بالآخر آج پولیس کو دونوںکا سراغ ملا جس کے بعد ان دونوںکو جڑانوالہ سے واپس لاہور لایا گیا جس کے بعد دونوںابھی تک پولیس کی تحویل میںہیں۔طالبعلم مزمل تفتیش کے دوران ٹیچر کو آپی کہتا رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ کیونکہ آپی میری ٹیچر ہیں تو ان کا حکم ماننا میرا فرضتھا اسی لیے میںآپی کے ساتھ جڑانوالہ چلا گیا ور ہم وہاںاپنی زندگی گزارنے لگے ۔ مزمل نے بتایا کہ میںنے ایک دو بار آپی کو کہا بھی اب ہم ہم واپس چلتے ہیںلیکن انہوں نے میری بات کا جواب نہیں دیا ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوںکے گھر والوںنے ایک دوسرت کیخلاف پرچہ کروایا ہے

اور دونوںہی ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیںتاہم ابھی مکمل تفتیش ہونا باقی ہے جس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا ۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں