محبت ہو تو عمر میں کیا رکھا ہے۔۔۔ستارے جن کی شادی شدہ زندگی میں عمروں کا فرق واضح ہے

محبت ہو تو عمر

یوں تو محبت کے لئے صرف دل کا جوان ہونا بھی کافی ہے لیکن اکثر جوڑیاں اپنی عمر کے واضح فرق سے پہچانی جاتی ہیں اور کچھ کو دیکھ کر یوں لگتا ہی نہیں کہ ان کے درمیان عمر کی کوئی تفریق بھی ہے۔۔۔ شعیب اختر اور رباب شعیب اختر کرکٹر ہیں اور جب وہ کھیلتے تھے تو ان کی فینز تب بھی ان سے شادی کے لئے دعائیں مانگتی تھیں

لیکن پھر انہوں نے چنا رباب کو جو ان سے عمر میں سترہ برس چھوٹی تھیں لیکن کیونکہ دل مل گئے تھے تو پھر عمر کو کون پوچھتا ہے۔۔۔آج وہ ایک بچے کے والدین ہیں اور خوش ہیں۔۔۔ گوہر ممتاز اور انعم احمد گلوکار گوہر ممتاز اور اداکارہ انعم احمد کے رشتے میں چودہ سال کا فرق ہے۔۔۔ان دونوں کی جوڑی ایک بہت خوبصورت جوڑی کی حیثیت سے مانی جاتی ہے اور عمر کا یہ اتنا زیادہ فرق بھی کبھی ظاہر نہیں ہوتا۔۔۔ بابر خان اور بسمہ اداکار بابر خان کی دوسری شادی ان کی خالہ زاد سے ہوئی اور ان دونوں کی عمروں میں چودہ سال کا فرق ہے۔۔۔بسمہ کو وقت لگا اس عمر کے فرق کو پار کرنے میں لیکن آج وہ کامیابزندگی گزار رہے ہیں- وسیم اکرم اور شنیرا کرکٹر وسیم اکرم کیز ندگی میں شنیرا اس وقت آئیں جب وہ ہاف سینچری مکمل کرچکے تھے ۔۔۔شنیرا ان سے سترہ برس چھوٹی تھیں لیکن جب محبت ساتھ ہو تو پھر عمر کی یہ سترہ بہاریں کوئی معنی نہیں رکھتیں- حرا اور مانی اداکارہ حرا اور مانی کی عمروں میں تیرہ سال کا فرق ہے اور یہ فرق کبھی کسی پر ظاہر نہیں ہوا کیونکہ ان دونوں کے درمیان دوستی اتنی زیادہ ہے کہ یہ ایک ہی عمر کے لگنے لگے ہیں- یاسرہ رضوی اور ہادی یہ شادی لوگوں کو بہت عجیب لگی لیکن سچ تو یہ ہے کہ محبت اور وفا نے اس رشتے کو ایک مثال بنا دیا۔۔۔یاسرہ رضوی ہادی سے عمر میں تیرہ سال بڑی تھیں لیکن یہ شادی بہت کامیابی سے اپنا سفر طے کر رہی ہے- یاسر حسین اور اقراء عزیز انڈسٹری میں

سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی جسے سوشل میڈیا پر کافی دیکھا بھی جاتا ہے ان کی عمروں کے درمیان چودہ سال کا فرق ہے ، لیکن یاسر اپنی بیگم کا ان کی عمر کے حساب سے ہی خیال کرتے ہیں اور ان پر گھر کی ذمہ داریاں بھی نہیں ڈالتے- عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر یہ شادی بہت تنقید کا نشانہ بنی اور آج بھی کچھ خاص پسند نہیں کی جاتی لیکن کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں تو پھر آوازوں کی کیا حیثیت۔۔۔ان کے درمیان تئیس سال کا فرق ہے اور واضح بھی ہے۔۔۔

اپنی رائے کا اظہار کریں