بائے بائے ٹرمپ ویلکم جوبائیڈن،جوبائیڈن نے میدان مار لیا،امریکہ میں صدارتی انتخابات کےنتائج

کائنات نیوز! امریکا میں صدارتی انتخاب کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔امریکی صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 218 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ;ٹرمپ نے اب تک 148 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں

۔ریاست فلوریڈا،ٹیکساس، جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو اور وسکونسن میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جب کہ اریزونا،نیو میکسیکو، منی سوٹا اور نیوہیمپشائرمیں بائیڈن آگے ہیں۔ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے نیویارک سے میدان مار لیا ہے اور کولوراڈو سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا سے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اور نارتھ ڈکوٹا سے بھی 3 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ ٹرمپ الاباما سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔جوبائیڈن اوریگن سے 7، واشنگٹن سے 12 اور کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا بھر میں ہماری پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔امریکی نیٹ ورکس کے مطابق انڈیانا، نبراسکا، اوکلاہوما،کنٹکی میں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوگے ہیں اور انہیں فلوریڈا میں بھی برتری حاصل ہے۔امریکی نیٹ ورکس کا کہنا ہےکہ ریاست الاباما میں سینیٹ کی نشست ری پبلکن کے پاس برقرار رہی جب کہ ڈیموکریٹ نے ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں