آسٹریلوی طوطے نے مالک کی جان بچالی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کائنات نیوز! آسٹریلیا کے شہر برسبین میں طوطے نے مالک کی جان بچالی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین کا ایک رہائشی اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک اس کے گھر میں آگ لگ گئی۔آگ لگتے ہی طوطے نے اپنے مالک کو اس کے نام(اینٹون اینٹون)سے بار بار پکارنا شروع کردیا۔

طوطے کی چیخ و پکار سے میں اٹھا تو دھوئیں کی بو آئی، میں نے طوطے کو پکڑا اور دروازہ کھول کر پچھلے حصے میں دیکھا تو آگ پھیلتی جارہی تھی جس کے بعد میں فوری طور پر گھر سےباہر نکل گیا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں