فرشتے آ رہے ہیں، ٹرمپ کی روحانی مشیر کی انوکھی دعائیں

کائنات نیوز! امریکہ میں اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تو ٹرمپ کی شکست یقینی ہے، ایک جانب ٹرمپ کے حامی ان کی جیت کے لئے دعائیں کر رہے ہیں تو دوسری جانب جوبائیڈن کے حامی بھی اپنے امیدوار کی جیت کے لئے پرامید ہیں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی روحانی مشیر پالاوائٹ کی جانب سے کی گئی دعا وائرل ہو رہی ہے، ٹرمپ کی روحانی مشیر نے اپنی دعائیہ کلمات میں کہا ہے کہ انہیں جیت کی آواز سنائی دے رہی ہے،

کامیابی حاصل کرنے تک ہمیں کوشش کرنی ہے، افریقہ اور جنوبی امریکہسے فرشتے آرہے ہیں۔روحانی مشیر پالاوائٹ نے کہا کہ افریقہ سے فرشتوں کو روانہ کردیا گیا ہے، وہ یہاں پہنچ رہے ہیں، جنوبی امریکہ سے بھی یہاں پہنچ رہے ہیں، مجھے فتح کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں