پاکستانی معروف گلوکار ہارون انے اچانک فروہ کیساتھ کیا کیا کہ وہ ہکا بکا رہ گئیں اور پھر دونوں کی شادی ہو گئی

کائنات نیوز! جولائی 2020 میں اپنے مداحوں کو شادی کی خبرسنانے والے گلوکارہارون نے فروہ سے ملاقات کے صرف 2 ہفتے بعد ہی انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی۔ انسٹا گرام پرہارون کی اہلیہ فروہ حسین نے ہارون سے ملاقات اوران کے پیارمیں مبتلا ہوجانے کی دلکش کہانی اپنے فالوورزکے ساتھ شیئرکی۔ فروہ نے بتایا ” میری اور ہارون کی پہلی ملاقات سال 2014 میں ہوئی تھی،

ہمارا ایک دوسرے سے تعارف میری کزن کے توسط سے ہواتھا۔اس ملاقات کے بعد ہم سوشل میڈیا اورفون پرایک دوسرے سے رابطے میں رہے” ۔ اس کے بعد بھی دونوں ایک دوسرے سے کئی بار ٹکرائے، فروہ نے لکھا ” ہم نے بہت سے منصوبے بنائے لیکن کبھی بھی ایک دوسرے سےصحیح طریقے سے ملاقات کا موقع نہیں ملا اور ہم یہاں وہاں اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے” ہارون اور فروہ نے بالآخر سال 2020 میں چند ملاقاتیں کیں، فروہ کے مطابق ” ہم نے چند ملاقاتیں کیں اور ایک دوسرے کوجاننے لگے،صرف 2 ہفتوں بعد ہارون نے پروپوزاوریہ اعتراف کر کے کہ وہ مجھے پسند کرنے لگے ہیں، مجھے حیران کردیا ، میں نے خوشی سے حیرت زدہ ہوکر ہاں کہہ دی”۔ گلوکارکی اہلیہ نے بتایا کہ جو ہم آہنگی میں نے ہارون کے ساتھ محسوس کی، پہلے کبھی نہیں کی تھی۔فروہ نے مزید لکھا ” میں فوری طورپرجان گئی کہ ہم ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں۔ مجھے یہ بات اچھی لگی کہ انہوں نےکوئی تعلق رکھنے کے بجائے شادی کی بات کی۔ اس لیے ہم نے وقت ضائع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چند ہفتوں میں شادی کا فیصلہ کیا “۔ ہارون کی شادی ہنزہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی فروا سے 29 جون 2020 کو اسلام آباد میں ہوئی تھی ۔اس خبرکو مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے ہارون نے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا ” ایک حیرت انگیز انسان سے شادی کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ سچی محبت طاقتوراورخوبصورت جذبہ ہے اور میں نے اس کے لئے پوری زندگی انتظارکیا ہے”۔ ہارون رشید برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار،میوزک پروڈیوسر،کمپوزر،ڈائریکٹراور سوشل ورکرہیں

۔ ہارون 90 کی دہائی میں سابقہ پوپ بینڈ “آواز” کے رکن تھے جس کے دوران ان کے البمز کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ وہ ویمبلے ارینا جیسے بڑے مقامات پر اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرچکے ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں