آدھا چمچ نمک اور زرا سا بیکنگ پائوڈر 2منٹ میں دانت کے درد کا نام و نشا ن نہیں رہے گا

کائنات نیوز! دانت کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے چند آزمودہ گھریلو نسخے مندرجہ ذیل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کو انفیکشن اور کیویٹی سے بچانے کے لیے لازمی ہے کہ ہر غذا کے استعمال کے بعد برش کیا جائے اور رات سونے سے قبل میٹھی غذاؤں کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے۔ آدھا چائے کا چمچ نمک ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر اس سے کلیاں کریں،

نمک میں موجود اینٹی سیپٹک خصوصیات دانت کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔آدھا چمچ سرسوں کے تیل میں ایک چٹکی نمک ملا کر دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیں، اس سے مسوڑھوں میں موجود مضر صحت مواد نکل جائے گا اور درد میں فوری آرام آئے گا۔ ایک برف کے ٹکڑے کو کپڑے میں لپیٹ کر تکلیف دہ دانت پر پندرہ منٹ تک لگائے رکھیں تاکہ اعصاب سن ہوجائیں، اس کے علاوہ ایک برف کے ٹکڑے سے اپنے ہاتھ پر مساج کریں ،جس سے دانت کے درد میں کمی آئے گی۔ بیکنگ یعنی میٹھا سوڈا سوزش ختم کرنے کے لیےمعاون ہے جبکہ جراثیم کش ہونے کی وجہ سے یہ دانت کے انفیکشن کا علاج بھی کرتا ہے۔ لہسن اینٹی سیپٹک ہوتا ہے اس لیے درد میں کمی لانے کا کام بھی کرتا ہے، لہسن کو پیس کر متاثرہ دانت پر لگائیں یا چبا لیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں