مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کائنات نیوز! مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جب کہ یورو کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور برطانوی پاونڈ 50پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید1158.80روپے سے

گھٹ کر158.65روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے گھٹ کر158.70روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسےکی کمی سے158.60روپے سے گھٹ کر158.20روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے گھٹ کر158.60روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید2روپے کی نمایاں کمی سے186.50روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت 188روپے سے گھٹ کر186.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے206.50روپے سے بڑھ کر207روپے اور قیمت فروخت208.50روپے سے بڑھ کر209روپے ہوگئی۔‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!