بجلی دوبارہ مہنگی کرنے کی تیاریاں عوام کی جیبوں سے کتنے ارب روپے نکلوائے جائینگے؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

کائنات نیوز! بجلی صارفین پر مزید82ارب 69کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنیکی تیاریاں شروع ہوگئیں اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے درخواست موصول ہوگئی ہے۔نیپرا کو دی گئی درخواست میں 82 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا کہا گیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی

ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی ہے۔درخواست کے ذریعے کمپنیوں نے نیپرا سے اپریل سے جون 2020 تک کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوںنے کیپیسٹی پرچیز پرائس کی مد میں 81 ارب 10 کروڑ روپے مانگے ہیں۔کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 56 کروڑ 70 لاکھ روپے اور یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 2 ارب 27 کروڑ روپے مانگے ہیں۔نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں روپے اضافی بوجھ بجلی صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں