مجھے اس نوجوان کا نمبر لا کر دو ، مریم نواز نے کس پاکستانی کا نمبر مانگ لیا ؟ حیران کن خبر

کانئات نیوز !  اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز مردان سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ نوجوان آرٹسٹ شاہ خان کی مداح ہوگئیں، شکریہ ادا کرنے کیلئے نمبر مانگ لیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے شاہ خان کے بنائے گئے اسکیچز شیئر کئے گئے اور ساتھ ہی لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنی لیڈر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ اسکیچ بنایا ہے۔

مریم نواز نے نوجوان کی اس کاوش کو رائیگاں نہ جانے دیا اور ٹوئٹ پر ردعمل دے دیا، انہوں نے لکھا کہ براہِ کرم اس نوجوان سے رابطے کیلئے کوئی نمبر شیئر کریں۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وہ خود ذاتی طور پر نوجوان آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی اور شکریہ ادا کریں گی۔ خیال رہے کہ شاہ خان اب تک بہت سی مشہور شخصیات کا اسکیچ بنا چکے ہیں جس میں ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی، وزیراعظم عمران خان اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں