کترینہ کیف کو دنیا میں جنت مل گئی؟ ادکارہ نے کس چیز کو جنت قرار دیا؟مداحوں کیلئے بڑی خبر

کائنات نیوز! بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک مرتبہ پھر لائکس اور تعریفی کمنٹس کا سیلاب اُمڈ آیا۔مالدیپ میں موجود بالی وڈ اداکارہ نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے اسے خوب پسند کیا۔ تصاویر میں کترینہ کیف بہت ہی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔37سالہ کترینہ کیف نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں مالدیپ میں موجود جزیرے کو جنت قرار دیا اور لکھا کہانہوں نے جنت ڈھونڈ لی

۔کترینہ کیف کی تصاویر کو بالی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا اور اداکارہ انوشکا شرما سمیت 16 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا اور انہیں سیکڑوں کمنٹس بھی لکھے۔3دن قبل بھی کترینہ کیف نے مالدیپ سے ہی اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن کو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے بےحد پسند کیا تھا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں